How To Use
طریقہ استعمال
جب بھی آپ آئل لگائیں، ہمیشہ صاف اور خشک سر پر لگائیں۔
ہم میں سے زیادہ تر لوگ نہانے سے پہلے سر میں آئل کا مساج کرتے ہیں، مگر یہ طریقہ درست نہیں ہے۔
نہانے سے پہلے ہمارا سر پسینے، مٹی، دھول، پروڈکٹس اور گندگی سے بھرا ہوتا ہے۔
اگر آپ ایسے سر پر آئل لگا کر زور سے مالش کریں گے، تو آپ وہ تمام گندگی سر کی جلد میں جذب کر رہے ہوں گے۔
اس سے خارش، الرجی اور جلدی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔
درست طریقہ
پہلے اپنے بال اچھی طرح دھوئیں، پھر جب وہ خشک ہو جائیں (مکمل گیلے نہ ہوں)، تب ہی آئل لگائیں۔
نوٹ
گیلے بالوں میں کبھی بھی آئل نہ لگائیں، اس سے بال کمزور اور ٹوٹنے لگتے ہیں۔
احتیاط
گیلے بالوں میں کنگھی نہ کریں، خاص طور پر زبردستی۔ اس سے بال روکھے ہو کر کمزور ہو جاتے ہیں اور آسانی سے ٹوٹتے ہیں۔
گیلے بالوں کو تولیہ سے رگڑ کر خشک نہ کریں۔ صرف نرمی سے دبا کر پانی نکالیں۔
گرم پانی سے سر نہ دھوئیں۔ اس سے آپ کے "اسکیلپ" کا قدرتی تیل خشک ہو جاتا ہے، جو بالوں کی جڑوں کو کمزور کر دیتا ہے، اور خشکی و سکری کی شکایت بڑھتی ہے۔
بال باندھتے وقت چوٹی یا پونی ٹیل زیادہ ٹائٹ نہ کریں۔ ایسا کرنے سے بالوں کی جڑوں پر کھنچاؤ آتا ہے، جڑیں کمزور ہو جاتی ہیں اور بال گرنے لگتے ہیں۔
اس سے ماتھے کے سامنے کے بال جھڑنے لگتے ہیں، جس سے پیشانی خالی دکھنے لگتی ہے اور چہرے پر عمر کا اثر ظاہر ہونے لگتا ہے۔